خمار میرزادہ





سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب خمار میرزادہ صاحب

ضمیر و ظرفِ ارزاں کی ابد مایہ گرانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے
فراتِ آگہی کا یہ مزاجِ بے کرانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

حریرِ شامِ رفتہ مِیں ستارے ٹانکنے والا یہی اک جاوداں غم
چراغِ صبحِ آئندہ کی طولانی کہانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

یہی حرؑ تھا کسی تاریکیِ شب مِیں یہی حرؑ ہے اِسی صبحِ نُمو مِیں
بشر کے ارتقائے لا زماں کی ہر نشانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

تجھے نوکِ سناں سے سرفرازی دی گئی تھی اے کتاب حق پرستاں
تری آیاتِ حق آثار کی معجز بیانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

زمانے ہو گئے لیکن یہ غَم جاتا نہیں ہے، دیدہ و دل مِیں ہے تازہ
اس آثارِ فنا آئین مِیں سب جاودانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

نمودِ سجدہء آخر، گروہِ باصفا، نورِ ازل حلقہ بہ حلقہ
کوئی خلوت نُمائے لامکان آخر مکانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

کہ جس میں اوّل و اوسط سے آخر تک محمدؑ ہیں مجسم نور ہیں سب
اِس اک صُلبِ تقدس کی ابد تک دودمانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

اجل مَیں تجھ کو دکھلاتا ہوں ایسا منطقہ جس میں نہیں ہے دخل تجھ کو
اجل مَیں تجھ دے کہتا ہوں کہ تُو ''جاتی نہ آنی ہے'' حسینؑ ابنِ علیؑ سے

حقیقت جاگتی تصویر ہے جیتا تصور ہے دھڑکتا آئینہ ہے
بقا تجرید سے کٹ کر زمینی ہے زمانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے

یہ ہم جو جینے والے ہیں کچل کر بیعتِ دوراں، ہمارا اوّل آخر
حوالہ سرفرازی ہے تعارف زندگانی ہے حسینؑ ابنِ علیؑ سے







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات