ذوالفقار نقوی




سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر: محترم  ذوالفقار نقوی صاحب  

جب دکھایا رنگ اپنا کفر کے بازار نے
ہر فریب و مکر پہ حملہ کیا کردار نے

کر دیا پامال بیعت کے وفور شوق کو
بیڑیوں نے ، طوق نے ، زنجیر کی جھنکار نے

اس عمارت کی نہ ہو گی اب کوئی دیوار کج
کر دیا تعمیر ایسا ہاشمی معمار نے

پڑ گیا بھاری مسلمانوں پہ خیبر کا جو در
ایک انگلی سے اکھاڑا حیدرِؑ کرار نے

تیرا فدیہ دیکھنے کو آئے ہیں سب انبیاء
کھینچ لایا ہے انہیں میثاق کے اقرار نے

رشتہ ء قرآن و عترت ہو گیا سب پر عیاں
نوک نیزہ پر تکلم جب کیا سرکار ؑنے

کر چکی تھی ساری دنیا بیعت باطل قبول
لاج رکھ لی دین کی شبیرؑؑ کے انکار نے

دیکھ لے اے دعوی دار حب حیدر ، دیکھ لے
کاٹ کر دے دی زباں ہے میثمِ ؑ تمار نے

ؑالحفیظ و الاماں اے وارثِ ابنِ علی
کر دیا دشوار جینا زندگی کے بار نے

مدح ممدوحِ خدا نقوی کے بس میں ہے کہاں
تیرے در سے لے لیا صدقہ ترےفنکار نے



سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام








جموں و کشمیر- بھارت ، سے جناب ذوالفقار نقوی صاحب کا سلام:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات