حسن عابد ی


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام

۔

سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام





سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب حسن عابد ی صاحب

ہر اِک ذی روح کو آب و ہوا جیسے مقدم ہے
وہی شیعانِ حیدرؑ کے لیے ماہِ محرم ہے

برس کر ابرِ رحمت پاک کر دے جب زمانے کو
سمجھ لو گھِر کے آنے کو عزاداری کا موسم ہے

بہ فیضِ کربلا اب کوئی بھی پیاسا نہیں ہوگا
سبیلیں سج گئیں چاروں طرف جل تھل کا عالم ہے

ہوا میں جھوم کر لہرائے سبزہ جب پھریرے کا
تو آگے بڑھ کے استقبال کر غازیؑ کا پرچم ہے

مہکتے ہیں در و دیوار گلہائے مودَت سے
عزا خانہ مرا باغِ جناں سےکس طرح کم ہے

بچھی ہے چاندنی اور چاندنی پر پھول سے چہرے
گلِ زہراؑ کی محفل گاہ شعلہ گاہِ شبنم ہے

عزاخانوں میں پھر سے نوحہ خوانی کی صدا گونجی
دیارِ پنجتنؑ میں ہر طرف مجلس ہے ماتم ہے

بہتر (72) زخم جو ہم کو لگائے ہیں زمانے نے
یہ زنجیروں کا ماتم بس انہی زخموں کا مرہم ہے

علیؑ پردے کے پیچھے تھے اگر تو اس میں حیرت کیوں
وہی جاتا ہے پردے کے ادھر جو گھر کا محرم ہے

صدائے استغاثہ آئی جب تو ہم نہیں پہونچے
مجھے مہدی اگر غم ہے تو بس اس بات کا غم ہے











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات