شہاب صفدر

۔


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر

ن




ا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
ک





ل




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
ا



م




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
ک



م




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
ک


م


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب شہاب صفدر صاحب

غم ِ حسینؑ سے مشروط زندگی ہے مری
بغیر اس کے ادھوری، ہر اک خوشی ہے مری

چمک رہی ہے جبیں کربلا کی مٹی سے
عزا کے اشک سے آنکھوں میں روشنی ہے مری

بریدہ  دستِ علم دار کی  بلندی سے
جفا نگر میں نشانِ وفا گلی ہے مری

مدار ِ سجدہ ء عاشور میں ہے دن میرا
طواف ِ شام ِ غریباں میں رات بھی ہے مری

رواں ہوں توڑ کے احرام سوئے کرب و بلا
خدا گواہ مسافت یہ آخری ہے مری

ہے ایک گھونٹ پہ کھلتا بھرم فراتوں کا
عجیب وضع کا پیمانہ تشنگی ہے مری

شہاؔب میں خط ِ انکار ہوں سر ِ دربار
جواز ِ جنت ِ تسلیم،  پیروی ہے مری




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات