سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : جناب ریاض ساغر صاحب |
ہے میرا شعر مری شاعری برائے حسین کہ ان دنوں نہیں کچھ اور بس عزائے حسین برونِ چشم سمندر ہے ایک اشکوں کا لبوں پہ ایک صدا اور وہ ہے ہائے حسین یزید اپنی ہی تاریکیوں میں ڈوب گیا افق پہ عظمتِ انساں کے جگمگائے حسین سنان و تیر و تبر اپنی کاٹ بھول گئے اٹھا کے بچے کو جس وقت رن میں لائے حسین یزیدِ عصر سے پیکار ہے ابھی باقی فضا میں گونج رہی ہے ابھی صدائے حسین امیرِ شام کو مدفن کی بھی جگہ نہ ملی فرات و دجلہ و رے اب ہیں زیرِ پائے حسین |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر : جناب ریاض ساغر صاحب |
لہو میں ڈوبی ہوئ اک صدا بلاتی ہے چلو چلو کہ ہمیں کربلا بلاتی ہے ہے جزب اصغر بے شیر کا لہو جس میں وہ ریت،ریت پہ چلتی ہوا بلاتی ہے وہ شام غم کی سیاہی جلے ہوےء خیمے مخدرات کی لٹتی ردا بلاتی ہے فرات لیتا ہے لہریں ہماری آنکھوں میں کوئ صدا ہمیں سوےء عزا بلاتی ہے سنان و نیزہ و شمشیر و برش خنجر شہادتوں کی سجیلی ادا بلاتی ہے |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں