پروین سلطانہ صبا


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام



سلام یا حسینؑ 2015 
شاعرہ :محترمہ پروین سلطانہ صبا صاحبہ 

موند کر آنکھ عریضے کو رکھا پانی پر
اور کھولی تو نظر آئی عطا پانی پر

یوں کٹے ہاتھ جری چھوڑ گیا پانی پر
لکھ گیا حشر تلک حرفِ وفا پانی پر

اِ س کو کہتے ہیں مودّت ، اِسے کہتے ہیں وفا
پیاسے رہوار نے منہ بھی نہ رکھا پانی پر

جب بھی سقّائے سکینہ کا کہیں ذکر ہوا
سبز پرچم کوئی لہرانے لگا پانی پر

جن کو معلوم نہیں فرق ، حق و باطل میں
وہ سمجھتے ہیں ، ہُوا حشر بپا پانی پر

اے صبا جونہی سجایا گیا غازی کا علم
غم کے مشکیزے نے منہ کھول دیا پانی پر






سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعرہ : محترمہ پروین سلطانہ صباؔ صاحبہ 

بے کفن کرب و بلا میں جس کا لاشہ رہ گیا
حشر تک چلنے کو بس اُس کا ہی سکّہ رہ گیا

چومے غازیؑ کے قدم پر لب نہ چُھو پایا فرات
اوک میں عباسؑ کی ، دریا تڑپتا رہ گیا

بھانجے، بھائی، بھتیجے، دوست اور بیٹے دئیے
ساربانی کو فقط بیمار بیٹا رہ گیا

جب ملا ششماہِ اصغرؑسے تبّسم میں جواب
حرملہ بھی ، تیر بھی ، مونہہ اپنا تکتا رہ گیا

جتنے پیاسے تھے سبھی جامِ شہادت پی گئے
شوقِ لب بوسی میں وہ پانی ہی پیاسا رہ گیا











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات