سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر :جناب اطہر جعفری صاحب |
شام اتری غریب صحرا میں روشنی تھی عجیب صحرا میں. تھی رگ و پے میں تشنگی جبکہ. نہر بھی تھی قریب صحرا میں. جلتے خیموں کا اک الاو تھا. روشنی تھی مہیب صحرا میں. پا بجولاں تھا قافلہ اور تھا. شور _آہن نقیب صحرا میں. خاک ساری ہوئی ہے خاک _شفا. کون آیا طبیب صحرا میں. عصر _عاشور تھا مدینہ اداس تھے خدا کے حبیب صحرا میں. کربلا میں ہے ہر دعا مقبول. کوئی ہے مستجیب صحرا میں. نصرت _حق کے واسطے اطہر. آئے تھے خوش نصیب صحرا میں. |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر: جنابِ اطہر جعفری صاحب |
وہ آشنائے رضائے یزداں... وہ محرم _رازہائے یزداں... سناں پہ کی تهی ثنائے یزداں... یہ مجلسیں ہیں عطائے یزداں.... پلا بڑها تها مشیئتوں میں... وہ جانتا تها رضائے یزداں... وہ آفرینش سے منتظر تها... کہ امتحاں ہے برائے یزداں... وہ کیوں نہ بچوں کو لے کے جاتا.. منی سے ہی تهی صلائے یزداں... وہ زیب_دوش_رسول_اکرم... وہ زینت_حق نمائے یزداں... حسین والو ، سنبهال رکهنا... حسینیت ہے عطائے یزدان... وہ ارجعی نفس_مطمئنہ... تهی کربلا میں ندائے یزداں... لرزتا کیسے وہ قلب _اطہر... نہ دل میں کچھ تها سوائے یزداں... |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں