ذی شان علوی


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام



سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر : جناب ذی شان علوی صاحب 

ظالم تُو ذرا دیکھ سہی اپنا نشانہ
تِیروں کے مقابل ہے محمد کا گھرانہ!

وہ پیاس کی شدت سے اکھڑتی ہُوئی سانسیں
وہ قہر کے دریا کے دروں آبِ روانہ

وہ جذبِ سماعت سے ابھرتی ہُوئی کرنیں
وہ خطبہء شبیر سرِ بزمِ شبانہ

ایک ایک کا دل شوقِ شہادت سے ہے لبریز
وہ عُمر میں چھوٹا ہو , بڑا ہو یا میانہ

ابلیس کے چَیلوں کی زباں مائلِ دُشنام
حوروں کے لبوں پر ہے حمیّت کا ترانہ

یہ ابنِ علی , ماہِ رسولِ عربی ہے
چاہے تو بدل سکتا ہے تقدیرِ زمانہ

ہے پاسِ مشیّت سو مشیّت کے امیں نے
مفہومِ حقیقت کو نہ دی شرحِ فسانہ

عُذرِ ستمِ کرب و بلا ڈھونڈنے والو
قتلِ علی اصغر کا بھی ہے کوئی بہانہ؟

مرقوم ہے یہ باب شہیدوں کے لہو سے
کربل تری تاریخ نہ بھُولے گا زمانہ

ذیشان مرے پاک اماموں نے سرِ دار

اُمت پہ لُٹایا ہے اِمامت کا خزانہ






سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات