سید عُرفی ہاشمی


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر : جناب سید عُرفی ہاشمی 

جو بھی ہیں با وفا حسینؑ کے ہیں
انبیا اور خدا حسینؑ کے ہیں

صرف اس فیصلے کا نام ہے حشر
ہم یزیدی ہیں یا حسینؑ کے ہیں

کیسے رکتا حسین کا پیغام
پھول' خوشبو' ھوا حسینؑ کے ہیں

شب کے خیمےمیں جتنے سورج ہیں
حرؑ نے ثابت کیا حسینؑ کے ہیں

ظلم' دہشت ، جفا یزیدی ہیں
درد ' آنسو' دعا حسینؑ کے ہیں

بال و پر اب ملیں گے فطرس کو
دست ہا ئے دعا حسینؑ کے ہیں

جتنے سجدے محافظِ دیں ہیں
وہ سرِ کربلا حسین کے ہیں

کافروں' مشرکوں کے لب پر بھی
نعرے لبیک یا حسینؑ کے ہیں

خلد کے جتنے باغ ہیں عرفی
یا حسنؑ کے ہیں یا حسینؑ کے ہیں


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب سید عرفی ہاشمی صاحب

تجھ کو اک انساں ہمیں الله کا چہرہ حسین ؑ
جس کی ہے جتنی بصیرت اسکا ہے اتنا حسین ؑ

میں بھی شاید اک شبِ عاشور کی تخلیق ہوں
مجھ میں بھی حرؑ کی طرح اک رات ٹھہرا تھا حسین ؑ

آج جوہوتا اسے اسلام کہنا کفر تھا
کل جو تھا اس کو اگر اسلام کہہ دیتا حسین ؑ

شمر و حرؑ دونوں سے اکثر دوستی رکھتے ہیں لوگ
دل یزیدی ہے مگر رہتا ہے لب پر یا حسینؑ

جیسے جیسے بڑھ رہے ہیں محفلوں میں سامعین
ویسے ویسے ہو رہا ہے اور بھی تنہا حسینؑ

بے نمازی جب سے ہیں فرشِ عزا پر موجزن
ہے فراتِ شورِ گریہ پر بہت پیاسا حسینؑ

مرضیِ یزداں کی عرفؔی آخری میزان پر
حوصلے کو تول کر میدان میں اترا حسینؑ







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات