شمسہ نجم

۔


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر

ن




ا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
ک





ل




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
ا



م




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
ک



م




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
ک


م


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعرہ: محترمہ شمسہ نجم صاحبہ

شبِ حیات میں جلتا دیا حسینؑ کا غم
سدا دلوں میں رہے گا ہرا حسینؑ کا غم

نہ پوچھ کون ہیں سب سے عزیز دنیا میں
ہیں اک رسول خدا دوسرا حسینؑ کا غم

نہ چھوٹ پائے گا دامانِ صبر تجھ سے کبھی
اگر پتہ ہو تجھے کیوں ملا حسین ؑکا غم

ہے حق بلند کہ باطل کا سر جھکا ہوا ہے
یزید ہے کہیں؟ زندہ رہا حسینؑ کا غم

غمِ حسینؑ سے بڑھ کر بھی کوئی غم ہے کیا؟
تبھی ہے باعثِ صبر و رضا حسینؑ کا غم

خیال و فکر کی شمسہؔ کشادگی ہو نصیب
دل و دماغ میں اپنے بسا حسینؑ کا غم




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات