شاہین فصیح ربانی

۔


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر

ن




ا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
ک





ل




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
ا



م




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
ک



م




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
ک


م


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر. : جناب شاہین فصیح ربانی صاحب

مہ و نجوم کو شرمائے کہکشانِ حسینؑ
کہ نورِ حق کا امیں ٹھہرا کاروانِ حسینؑ

کبھی ہوا کسی کردار پر گمانِ حسینؑ
"نہ داستاں ہے کوئی مثل داستان حسینؑ"

مہک سے روح تو رنگوں سے دل کو سیر کریں
کھلا رہا ہے عجب پھول گلستانِ حسینؑ

حسین خلد میں سردار ہیں جوانوں کے
تو انبیاؑء کے ہیں سردار نانا جانِ حسینؑ

صداقتوں کا تسلسل کبھی نہیں ٹوٹا
کبھی رکا نہ رکے گا یہ کاروانِ حسینؑ

مثال دیتا رہے گا ہزاروں سال جہاں
کہ زندہ کر گئی ہے دین ایک جانِ حسینؑ

یہ ماگتا ہے لہو رنگ روشنائی فصیؔح
ہو دستیاب جسے، وہ لکھے بیانِ حسینؑ




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات