سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : جناب یعقوب تصور صاحب |
صبح و مساء درون جاں ماحول ماتم حسین یعنی شعار چشم و دل پیہم محرم حسین احسانمند تا بہ حشردین محمدی مدام تاریخ سازدوجہاں گار معظم حسین قہر خزاں کی زد پہ تھا حسن بہار خلد دیں شاداب و تازہ کر گیا اک آن میں دم حسین یہ جو نمی سی رہتی ھے ہر شام اک فضاؤں میں دنیا میں عام کرتی ھے رو کر ھوا غم حسین جرءت شجاعت ایک سی وصف وفا بھی ایک سا حیدر خدا کے شیر ھیں عباس ضیغم حسین وعدہء طفلی یاد تھا ازبر تھادرس و قول جد وجہ ثبات دیں ھوا عزم مصصم حسین نوک سناں پہ بھی رھی جاری تلاوت محید قرآں تھا درس اولیں دیں تھامقدم حسین باران نور شش جہات نہج بشارت نجات مشعل راہ دین حق ذات مکرم حسین |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر : جناب یعقوب تصور صاحب |
بھول سکتا ہے کوئ احساں بھلا شبیر کا دین کے سر پر ہے سر رکھا ہوا شبیرکا سرخروئ دے گیا دینِ خدا کو حشر تک چہرہء اسلام پر جب خوں لگا شبیر کا پانچ وقت اللہ اکبر کی صدا ہی اصل میں ہے زمیں سے آسماں تک تذکرہ شبیر کا ہو گیا اسلام دائم بر مخیط کائنات یوں ملا ہے مصطفی کو خوں بہا شبیر کا کارِ ترویجِ نظام و انضباطِ دین میں انبیاء سے کم نہیں ہے مرتبہ شبیر کا تھےبہتر اسطرف اور اسطرف لاکھوں عدو لےگیا پھر بھی تو بازی قافلہ شبیر کا حشر تک اسلام و قرآں دونوں لافانی ہیں اب یہ پیمبر کا نہیں ۔ ، ہے معجزہ شبیر کا ہاتھ اٹھاتے ہی تصور خواہشیں آتی ہیں بر جب بھی دیتا ہوں دعا میں واسطہ شبیر کا |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں