احمد شہریار






سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر : احمد شہریار 

وزن کتنا بھی زیادہ ہو عدو کے تیر کا
اس پہ بھاری ہے تبسم اصغرِ بے شیر کا

موت کیا ہے حضرتِ عباسؑ کا غیض و غضب
اور قیامت شور ہے بیمار کی زنجیر کا

سن تلاوت کی صدا اور دیکھ نیزے کی طرف
تیرے خنجر نے گلا کاٹا نہیں شبیرؑ کا!

قصۂ ایوان کسریٰ سننے والوں نے ابھی
معجزہ دیکھا نہیں زینبؑ تری تقریر کا

اور اب صحرا سے دریا کی طرف جاتا ہوں میں
ذکر کرنا ہے مجھے عباسؑ کی جاگیر کا

یہ وہی تاثیر خونِ کبریا ہے شہریار
تا ابد خاکِ شفا مصدر بنی اکسیر کا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر :جناب احمد شہریار صاحب 

جی رہا ہوں میں ایک داغ کے ساتھ
مجھ کو نسبت ہے ہر چراغ کے ساتھ

اک بہشت اور ہے بہشت کے پاس
ایک صحرا لگا ہے باغ کے ساتھ

جارہا ہوں میں ان کے لشکر میں
اور پورے دل و دماغ کے ساتھ

لوٹ آیا کنارِ دریا سے
تشنگی سے بھرے ایاغ کے ساتھ

بڑھ رہا ہوں میں قتلگاہ کی سمت
نئی منزل، نئے سراغ کے ساتھ





سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب احمد شہریار صاحب

میں جانتا تھا مری خاک ہے زمیں کے لیے
لہو سنبھال کے رکھنا پڑا کہیں کے لیے

کہو کہ موت کی تلخی حرام ہے ان پر
یہ چند لوگ جو آئے ہیں انگبیں کے لیے

تجھے خبر نہیں انکار کا عظیم مقام
سجائی جاتی ہے کرب و بلا ’’نہیں‘‘ کے لیے

ہے لشکر ایک طرف اور بہتر ایک طرف
یہ اہتمام ضروری تھا کفر و دیں کے لیے

وہی فرشتے بتائیں گے کربلا کی کشش
جو عرش چھوڑ کے آتے ہیں اس زمیں کے لیے

اور اتفاق سے خنجر بہت ضروری تھا
مرے گلے کے لیے، تیری آستیں کے لیے

میں حرؑ تھا، جاں سے گیا اور حسینؑ تک پہنچا
مجھے گماں سے گزرنا پڑا یقیں کے لیے






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات