سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : جناب سید وصی الحسن نقاش |
شاہ کا جسکو غم نہیں ہوتا اس پہ حق کا کرم نہیں ہوتا موت سے جا کہ کوئ بتلادے کربلا ميں عدم نہیں ہوتا ؑنہ ہو تحریر جس پہ یا عباس کچھ بھی ہو وہ علم نہیں ہوتا معجزہ یہ بھی اہلبیتؑ کا ہے جو وہ دے دیں وہ کم نہیں ہوتا پڑھ کے قرآن شہؑ نے بتلایا سر ہمارا قلم نہیں ہوتا آنسو لکھتے ہیں مرثیہ شہؑ کا ہاتھ میں جب قلم نہیں ہوتا ہم پہ اتنا ہے کربلا کا اثر سر تو اپنا بھی خم نہیں ہوتا ہم نے نقاؔش مر کے دیکھ لیا عشق حیدرؑ تو، کم نہیں ہوتا |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر: جناب سید وصی الحسن نقاش صاحب |
بات شبیرؑ کی گفتار میں رکھی ہوئ ہے وجہِ انکار بھی انکار میں رکھی ہوئ ہے سامنے سے کبھی ہٹتی نہیں صبحِ عاشور میں نے وہ دیدہِ بیدار میں رکھی ہوئ ہے دینِ حق جس سے شفایاب نظر آتا ہے وہ شفا تو کسی بیمار میں رکھی ہوئ ہے کربلا اسلئے نسلوں کی محافظ ہے مری یہ کہانی میرے کردار میں رکھی ہوئ ہے کوئ ظالم اسے اب کیسے مٹا سکتا ہے کربلا قلبِ عزادار میں رکھی ہوئ ہے دیکھ کر حْر کے مقدر کو یقیں یہ آیا جراتِ حق بھی گنہگار میں رکھی ہوئ ہے دھوپ میں بیٹھی ہوئ سوچتی ہیں اْمِ رباب قتل گاہ سایہِ دیوار میں رکھی ہوئ ہے کربلا انکی مخالف ہے کے جن لوگوں نے عزٌتِ نفس بھی دستار میں رکھی ہوئ ہے فرق جو ڈھونڈھتے ہیں آج بھی خیر و شر میں گفتگو ان سے تو بے کار میں رکھی ہوئ ہے جانے کس دورِ خراباں میں پڑے ہیں نقاؔش امن کی بات بھی تلوار میں رکھی ہوئ ہے |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر : جناب وصی الحسن نقاش صاحب |
کربلا اپنے ہی معیار سے وابستہ ہے سارا دیں ایک ہی انکار سے وابستہ ہے سر کٹا کے بھی جو دہراتا رہے کلمہ حق وہ ہنر شہ ؑکے عزادار سے وابستہ ہے یہ زمانے پہ کھلا حرؑ کے پلٹ آنے سے کربلا خوبئ کردار سے وابستہ ہے کربلا والوں نے بدلا ہے زمانے کا مزاج اب شفا بھی کسی بیمار سے وابستہ ہے اسلئے دل میں کسی کو نہیں رکھا میں نے یہ مدینہ مرے سرکارؐ سے وابستہ ہے چننے اس واسطے آئ ہیں اسے بنتِ نبیؐ میرا آنسو میرے اظہار سے وابستہ ہے کوئ رشتہ کبھی نقاؔش نہ رکھنا اس سے جس کا ماضی کسی دربار سے وابستہ ہے |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں