سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : جناب سجاد بخاری صاحب |
زمینِ عشقِ رسالت کا تاجدار حسینؑ چراغِ علمِ نبوت کا اعتبار حسینؑ حبیبِ خالقِ ارض و سما کی اُمّت ہیں ہمارا دین ہے اور دیں کا افتخار حسینؑ حسین جذبہء دل ہے ،حسین قوّتِ جاں حسین حسنِ وفا ،عشقِ کردگار حسینؑ حسین صفحہء ہستی میں خیر کا ضامن جہانِ آب و گل و رنگ کا قرار حسینؑ حسینؑ منبعء رحمت ، حسینؑ نورِ مبیں حسینؑ فضلِ خدا ، میرا غمگسار حسینؑ یزید نارِ جہنم کا جزوِ لاینفک بَہِشتِ عشق پہ پهیلی ہوئی بہار حسینؑ میں شاہِ ارض و سما کا ہوں اُمّتی سجاد مری نوا میں علیؑ ہے ، مری پکار حسینؑ |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر :جناب سجاد بخاری صاحب |
ضوفشاں صرف نہیں میرے خیالوں کے چراغ "خونِ شبیر سے روشن ہیں زمانوں کے چراغ" مجھ سا نا دیدہ بھی جانے ہے غمِ سیّد میں اشک بہتے ہیں تو جلتے ہیں نگاہوں کے چراغ یہ الگ بات کوئی پاس اندھیرے رکھے معتبر آج بھی ہیں حر سے غلاموں کے چراغ کربلا ، خاک تری کیوں نہ جبیں پر رکھوں تیری آغوش میں ہیں میرے اماموں کے چراغ ہے فقط کربلا والوں کی عنائیت ورنہ راہ دکھلاتے کسے آج سپاروں کے چراغ قافلہ کوفہ سے جب شام کی جانب نکلا رہنما بن کے چلے ساتھ اسیروں کے چراغ میں نے جب ذکرِ حسین ابنِ علی چھیڑ دیا خود بخود بجھنے لگے سارے یزیدوں کے چراغ |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں