سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر :جناب محمد ندیم بھابہ صاحب |
سائیں حُسینؑ پاک کی بارگاہ میں سردار بھلے سردار جی تم عشق صحیفہ ہو تم راضی مرضی یار کے ہمیں اپنا جھوٹا دو تم فخر ہو آقا پاک ﷺ کا تم فقر کی ہو پہچان تم بی بی پاک کا نور ہو سلطانوں کے سلطان تم شیرِ خدا کے لاڈلے تم الله کی تلوار تم بھائی حسن کا پیار ہو اور نانا ﷺ کی دستار تم پاک ازل سے پاک ہو اور کن سے پہلے نور تم تھے جب کوئی تھا نہیں دو آنکھوں میں مستور تفسیر ہو کلمہ پاک کی جو دور کرے ظلمات تم چلتے پھرتے نور ہو تم مولا کی ہو ذات تم ہمت ہو عشاق کی اور الاالله کا راز تم اسماعیل کا پریم ہو اور ابراہیم انداز تم ساجد کے ہو دوش پر اور سجدہ ہوا طویل تم عین وضاحت عشق کی اور حق کی صاف دلیل تم مالک ہو مخدوم ہو میں کیسے کہوں مظلوم تم خلقت میں حق بانٹتے میں کیسے کہوں محروم تم گردن پر قربان ہم جہاں بوسے دیں سرکار تم رحمت کے ہو دوش پر تم جیسا کون سوار تم ابرو جو تلوار ہیں ہم اس تلوار کی دھار تم آنکھیں جو دستور ہیں ہم ان کے تابعدار سردار بھلے سردار جی تم پر ہو درود سلام تم خاص طریقت فقر کی تم اصل میں ہو اسلام |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں