رعنا حسین چندا






سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
رعنا حسین چندا ( ہیوسٹن ۔ ٹیکساس)

حسینؑ صبر کا پیکر حسینؑ زندہ باد
خدا کے دین کا محور حسینؑ زندہ باد

یہ صرف چاندِ محرم نہیں ،ہے غم کا نشاں
فلک پہ ہے وہی منظر، حسینؑ زندہ باد

تمام عالمِ خیر و خبر میں دُھوم یہ ہی
ہے دینِ حق کا یہ رہبر، حسینؑ زندہ باد

درِ یزید پہ انفاسِ کربلا ہیں گُنگ
پکارتے ہیں ثنا گر ، حسینؑ زندہ باد

تھے رن میں قافلے کے قافلے ہوئےمبہوت
تھے اپنی ذات میں لشکر، حسینؑ زندہ باد

کلیجہ زخموں سے بانو کا کٹ نہ جائے کہیں
چھپا دی لاشہء اکبر، حسینؑ زندہ باد

پڑھا ہمیشہ ہے ہر سال نوحہ جن کے لیے
وہی ہیں ایک پیمبر، حسینؑ زندہ باد

مِرا قبول ہو ہدیہ علی کی محفل میں
کہ تم ہو وارثِ کوثر، حسینؑ زندہ باد

تمہارے واسطے لے کر یہ اپنی جاں چندا
بھکاری آئی ہے در پر ، حسینؑ زندہ باد

رعنا حسین چندا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات