راشد امام





سلام یا حسینؑ 2014 



سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
 شاعر: جناب راشد امام صاحب
خون کا گریہ کروں، صبر نہ آئے مولاؑ
نور کے جسم، سرِ نیزہ ہیں ہائے مولاؑ

پاک آیات چھدی جاتی ہیں ٹاپوں کے تلے
فرش تا عرش، ابھرتی ہے ندائے مولاؑ

حلقِ اصغرؑ سے تجلی کا نمایاں ہونا
سرخی مائل ہوئی جاتی ہے قبائے مولاؑ

اک بگولے میں بدل جاؤں امر ہوتے ہی
اتنی رفتارسے پہنچوں، جو بلائے مولاؑ

آنکھ میں خون اترتا ہے لرزتا ہے بدن
تیرا بیمار کبھی یاد جو آئے مولاؑ

ظرف والوں کے نصیبوں میں یہ غم آتا ہے
تجھ کو غم ہے تو سمجھ خاص عطائے مولاؑ

ایسے سر سبز چراغوں نے نمو کی راشؔد
اب معلی ہے، جو تھی کرب و بلائے مولاؑ







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات