سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : علامہ سید نجم سبطین حسنی صاحب |
کبھی سجود کی عمریں دراز کرتا ہے کبھی سناں پہ قیامِ نماز کرتا ہے کبھی بہ مہرِ نبوت کبھی بہ نوکِ سناں حسینؑ دیں کو سدا سرفراز کرتا ہے مرے حسینؑ ! اجل ناگوار ہے لیکن ترا خیال اِسے دلنواز کرتا ہے جہاں خمیر بہت پاکباز رھتے ھوں غمِ حسینؑ وہیں ارتکاز کرتا ہے نجات حرؑ کیلئے جب بھی غیر ممکن ہو درِ حسینؑ اُسے با جواز کرتا ہے ہدایتوں کے مدینے چہار سمت بنیں اسی لئے تو وہ ترک ِ حجاز کرتا ہے اے بے حسی کے مریضو ہمارے پاس آو ! غمِ حسینؑ دلوں کو گداز کرتا ہے وہ لاشِ جَون پہ روئے کہ لاشِ اکبرؑ پر سخی حسینؑ کہاں امتیاز کرتا ہے ؟ قضا و قدر بجا ہیں مگر حسین۴ یہاں مرے نصیب پہ مجھ کو مجاز کرتا ہے |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں