عزائی شاعری کے حوالہ سے اختر عثمان کا نامِ نامی بہت ممتاز ہے ۔ سید منظر نقوی کے توسط سے ان کے مرثیہ سے کچھ بند شامل کر رہے ہیں: اختر عثمان کے زیرِ طبع مجموعہ ''اشک آباد'' کے ایک مرثیہ ورقِ مکتبِ اقلیمِ سخن کھلتا ہے''کے (12)بارہ بند۔۔" |
---|
سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر: اختر عثمان صاحب |
ورقِ مکتبِ اقلیمِ سخن کُھلتا ہے صدفِ مُہر بدنداں کا دہن کُھلتا ہے یک بہ یک نافہء آہوے خُتن کُھلتا ہے باس اُڑتی ہے، درِ باغِ عدن کُھلتا ہے فکرِ تاباں سے جِلا پا کے دمکتے ہیں نجوم فلکِ فن پہ ہے مجلس کہ چمکتے ہیں نجوم تابہ افلاک درخشاں ہیں طبق میرے لئے قُرصِ مہتاب سے بنتا ہے ورق میرے لئے سہل ہوتے ہیں مضامینِ اَدق میرے لئے روشنائی کو اُترتی ہے شفق میرے لئے حاشیہ بندیاں کرتی ہے شعاعِ خُورشید سرِ قرطاس تصدّق ہے متاعِ خُورشید وہ گداگر ہوں کہ قبل از طلب آتا ہے مجھے مانگنے کا جو سلیقہ ہے، کب آتا ہے مجھے بات کرنے کا فن آتا ہے، ڈھب آتا ہے مجھے مرثیہ گوئی میں جو کچھ ہے سب آتا ہے مجھے مَیں رواں جس پہ ہُوا ہوں روشِ عام نہیں ہاں، عطا اور ہے ، انسان کا یہ کام نہیں کوئی ہر گام پہ دیتا ہے تسّلی مجھ کو کوئی رہ رہ کے دکھاتا ہے تجلّی مجھ کو سب سمجھتے ہیں سُخن کا متولّی مجھ کو فُصَحَا کہتے ہیں زیبا ہے تعلّی مجھ کو کس کے ہاتھوں سے بھلا مصرعِ برجستہ بندھے انوری جیسے یہاں آئے، گئے بستہ بندھے مدّعی کون ہُوا ذکرِ شہِ والا کا تاب کس کو کہ پڑھے مرثیہ اِس درجہ کا لُطف ہے شبّر و شبّیر کا اور زھرا کا مرتبہ بخشا ہے دریوزہ گرِ بابا کا یہ شرف ذاکرہء رَب کے سوا اور کہاں معجزہ حضرتِ زینب کے سوا اور کہاں |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں