کشور عدیل جعفری


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام

۔

سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام





سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب کشور عدیل جعفری

ہر وقت ہر مقام سے آگے کی بات ہے
ذکرِحسینِؑ کام سے آگے کی بات ہے

آدم کی بات چھوڑ کہ یہ نورِپنجتنؑ
ترتیبِ صبح و شام سے آگے کی بات ہے

سجدے میں کیوں نبیؐ نے کیا دیر تک قیام
یہ سجدہ و قیام سے آگے کی بات ہے

دیکھو تو آگیا ہے ستارہ سلام کو
سمجھو تو یہ سلام سے آگے کی بات ہے

یہ بات کہ دوام ھے ذکرِحسینؑ کو
یہ بات بھی دوام سے آگے کی بات ہے

رکھوں نیامِ عقل میں کیوں ذوالفقارِعشق
یہ تیغ اس نیام سے آگے کی بات ہے

جواحترام کرتے ہیں کرتے رہیں مگر
شبیر ؑ احترام سے آگے کی بات ہے

ملتا ہے خاص خاص دلوں کو غمِ حسینؑ
یہ خاص بات عام سے آگے کی بات ہے

دریا کے ساتھ پیاس کا جڑنا محال تھا
یہ حسنِ انتظام سے آگے کی بات ہے

اصغرؑ نے مسکرا کے دیا تیر کا جواب
یہ خامشی کلام سے آگے کی بات ہے

روئے ہیں کربلا پہ بھی زینؑ العباء مگر
رونے کی حد تو شام سے آگے کی بات ہے

مجھ کو عطا کیا ہے جو مولا نے یہ سلام
یہ بالیقیں سلام سے آگے کی بات ہے

ھے جعفری تو نام کے پیچھے مرے عدیؔل
نسبت مگر یہ نام سے آگے کی بات ہے











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات