راحل بخاری





سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر راحل بخاری

سینہ بہ سینہ نام ایک قریہ بہ قریہ نام دو
خلعتِ طوقِ شام ایک پہنے ہوئے امام دو

رونقِ عرشِ کبریا، سرخی ءِ فرشِ کربلا
محضر فیض عام ایک محور فیض عام دو

دوشِ نبی پہ ہیں حسن ، پشت نبی پہ ہیں حسینؑ
جلوہ ءِ خوش خرام ایک مظہرِ خوش خرام دو

منزلِ بے کساں جدا منزلِ کشتگاں جدا
ابنِ علؑ کی شام ایک بنتِ علی ؑ کی شام دو

دل ہمہ مست ہے شہا دم ہمہ پست ہے شہا
نسبت تشنہ کام ایک بگڑے ہوئے ہیں کام دو


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر: جناب راحل بخاری صاحب 

ردائے سیدہؑ کی تعزیت ہو
کسا والو! کسا کی تعزیت ہو

کوئی آیت نہین اتری وہاں پر
سکوتِ انّما کی تعزیت ہو

ابھی تک قافلہ بازار میں ہے
مسلمانو! حیا کی تعزیت ہو

مکان و لامکاں اجڑے ہوئے ہیں
اسی اجڑی ولا کی تعزیت ہو

خدا کے گھر کے معماروں کو راحل
ذبیح ِکربلا کی تعزیت ہو





سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب راحل بخاری صاحب

جونہی نامِ حسینؑ آتا ہے
اس دکھی دل کو چین آتا ہے

ایک صحرا سے مستغیث ہے دل
ایک خیمے سے بین آتا ہے

حرؑ نے اپنی گواہی دے دی ہے
اور ابھی ابن قینؑ آتا ہے

زخمِ زنجیر و زخمتِ گریہ
ہجر میں کس کو چین آتا ہے

ماسوا کچھ نہیں سوائے عزا
آپ کو عین غین آتا ہے؟

اشک دل کا غبار ہے راحلؔ
دل کے رستے میں نین آتا ہے







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات