عارف امام






سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر : جناب عارف امام صاحب 

ہم بھی ہیں دیدۂ خوں بار کو دھونے والے
اس طرف دیکھ نئے زخم پرونے والے

کربلا تیرے مقدر کا ستارہ جاگا
آن پہنچے ہیں تری خاک پہ سونے والے

اب یہاں پر کئی شہکار نظر آئیں گے
آگئے دشت کی مٹی کو بھگونے والے

فصل گریہ نے عجب رنگ جمایا ہے یہاں
گھر سے گلیوں میں نکل آئے ہیں رونے والے

قتلِ شبیرؑ پہ دیتے ہیں مبارکبادیں
پشتِ بیمار پہ یہ نیزے چبھونے والے

کربلا فرشِ زمیں پر بھی فلک جیسی ہے
کام ہوتے ہیں یہاں سارے نہونے والے

دیکھ عباسؑ نے مشکیزہ اٹھایا ہوا ہے
دیکھ عباسؑ ہیں دریا کو ڈبونے والے


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام





1 تبصرہ:

  1. حوصلہ کس نے حسینؑ ابنِ علیؑ سا پایا
    جس نے خنجر کے تلے شکرِ خدا فرمایا

    روزِ عاشور حسینؑ ابنِ علیؑ لینے تجھے
    ساتھ زہراؑ کے خدا کرب و بلا تھاآیا

    کھائی برچھی جو ستمگر سے علی اکبرؑ نے
    یاد صغراؑ کا تڑپتا ہوا چہرہ آیا

    صبرِایوب بھی تب رونے لگا پیٹ کے سر
    ساتھ برچھی کے جب اکبرؑ کا کلیجہ آیا

    سوچتی ہوں جو وہ منظر مرا پھٹتا ہے جگر
    جانے کسطرح سے عباسؑ زمیں پر آیا

    عصرِ عاشور تھی زینبؑ کی یہ فریاد و فغاں
    آؤ عباسؑ کہ مرتا ہے مرا مانجایا

    گریہ و زاری سے مقتل میں تھا کہرام بپا
    سوکھے ہونٹوں پہ جو بیشیر زباں کو لایا

    بس یہی غم لیے عباس جہاں سے گزرے
    ہائے افسوس سکینہ نے نہ پانی پایا

    عؔین تاریخ میں ہے کون سوائے شبیر
    عشق خالق میں جو خود نوکِ سناں تک آیا
    عین فاطمہ

    جواب دیںحذف کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات