کرامت حسین غوری







سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر : جناب کرامت غوری صاحب

شرف ِ بشر اور عظمت ِ آدم ایک حُسینؑ کی ذات میں ہے
کیا ید ِ بیضاٗ کیا دم ِ عیسیٰؑ سب شبیرؑ کے ہات میں ہے

کاخِ نخوت کانپ رہے ہیں ، ایوانوں میں لرزہ ہے
ہیبت حیدرؑ کا جلوہ ہے ، جو مولاؑ کی بات میں ہے

آوٗ اہلِ بیتؑ کے رستے گر منظور شفاعت ہو
یاد رہے نذرانہ سَر کا رستے کی سوغات میں ہے

نام ِحُسینؑ تو تابندہ ہے ، نامِ یزید نہیں ملتا
دین کا زندہ رہنا ہی تو مضمر ظلم کی کات میں ہے

جب بھی یزید اُٹھے گا کوئی سَر کچلے گا اس کا حُسینؑ
ظلم کے ہرکارو مت بھولو میرا حسینؑ بھی گھات میں ہے

بُعد جو حق و باطل میں ہے وہ تو سب پر ظاہر ہے
فاصلہ دونوں میں اتنا ہے جتنا دن اور رات میں ہے

ایک کرامؔت کا رشتہ ہے میرے رسولؐ سے تا شبیّر
یعنی سلام کی رفعت ویسی ،جیسی فضیلت نعت میں ہے







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات