ثوبیہ صابر

۔


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر

ن




ا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
ک





ل




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
ا



م




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
گ




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
ک


م


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعرہ : محترمہ ثوبیہ صابر صاحبہ

ملے جو اذنِ سخن، میں اگر کلام لکھوں
تو سب سے پہلے میں شبیرؑ پر سلام لکھوں

وہ جس نے کردیا سیراب سارے عالم کو
قصیدہء شہہِ معصوم و تشنہ کام لکھوں

فقط ہے تم سے مودت ہی فخر اس دل کا
اسے نکال کے لکھوں تو خود کو خام لکھوں

ہے میری آنکھ میں آنسو تو ہاتھ میں لرزہ
میں ایک گام رکوں اور ایک گام لکھوں

عطا ہوں مجھ کو بھی مولا وہ قوتیں دل کی
کہ مدحِ آلِ محمدؐ ، میں صبح و شام لکھوں

کہاں ہیں طاقتیں مجھ میں بیانِ اصغرؑ کی
صغیر باب حوائج کا کیا مقام لکھوں

جگر سے کھینچ کے برچھی پدر نے فرمایا
جوابِ نامہء صغراؑ میں کیا کلام لکھوں

علیؑ کے لہجے میں خطبہ دیا ہے زینبؑ نے
تیرے حجاب کا بی بیؑ میں کیا مقام لکھوں

کہاں ہے تاب ِسخن جو بیاں ہو فضلِ حسینؑ
قلم کو چھوڑ کے اشکوں سے احترام لکھوں




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات