زہرا علی



سلام یا حسینؑ 2014 
شاعرہ : محترمہ زہراعلی صاحبہ 

میرے مولا، میرے سید، میرے سردار حسینؑ
جز تیرے کوئی نہیں ہے میرا غم خوار حسینؑ

خود بخود گرنے لگے ظلم کے سب لات و منات
میں نے بس نام پکارا ترا اِک بار حسینؑ

تُو نے جس دم کہا ’’سبحان ربی الاعلیٰ‘‘
اس گھڑی ٹھہر گئی وقت کی رفتار حسینؑ

کتنے خوش بخت ہیں، مابینِ حرم رہتے ہیں
یہ کبوتر ترے آنگن کے یہ اسجار حسینؑ

تیری الفت کے سبب ہم کو مسلمانوں نے
سینکڑوں طرح کے پہنچائے ہیں آزار حسینؑ

ہے تری بالی سکینہؑ کا تصدق یہ بھی
ناز بیٹی کے اٹھاتے ہیں عزادار حسینؑ

سودا بے مثل دو عالم پہ تصرف کا ہوا
بیچنے والا خداوند، خریدار حسینؑ

سینکڑوں لاشے اٹھا کر بھی وفادار رہے
تیرے حبدار بنے ملک کے معمار حسینؑ

پھر سے شاہی نے اڑایا ہے تمسخر دیں کا
سب مکمل تیرے آنے کے ہیں آثار حسینؑ

پاس کچھ بھی نہیں زہرا کے چند اشکوں کے سوا
روزِ محشر ہے شفاعت کی طلبگار حسینؑ


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعرہ : محترمہ زہراعلی صاحبہ 

دل کو تو نذرِ سیدِ بطحا کیا گیا
اور سر درِ حسینؑ پہ ہدیہ کیا گیا

اک شب رضائیں بیچی گئیں نفس کے عوض
اک روز کُل خدائ کا سودا کیا گیا

پہلے ہوا کے رُخ پہ جلایا گیا "دیا"
اور پھر دیا بُجھا کے اجالا کیا گیا

پہلے جواہرات اکھٹّا کیے گئے
پھر کربلا میں انکوقبیلہ کیا گیا

نعمت بنادیا گیا رونا حسینؑ پر
اشکوں کو رنج و غم کا مداوا کیا گیا

خاکِ شفا کو گوندھا گیا ہے خمیر میں
یوں مجھ کو انکا چاہنے والا کیا گیا

شہ رگ سے موڑ دی گئ خنجر کی دھار اور
اشکوں سے تخت کو تہہ و بالا کیا گیا!!

ہر عہد میں بپا ہوئ مجلس حسینؑ کی
ہر دور کے یزید کو رُسوا کیا گیا!!

صحرا میں بندگی کی بچانے کوآبرو
زخمی جبیں سے شکر کا سجدہ کیا گیا

پرچم کے ساتھ باندھی گئ ایک خشک مشک،
تصویر باوفا کا یوں نوحہ کیا گیا!!

نسبت سے انکی نام ہے زہرؔا علی مرا
یوں بھی شرف میں میرے اضافہ کیا گیا





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات