سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر : جناب پرویز ساحر صاحب |
!کرے نہ کیوں زمانہ احترام ' یا حُسَین ؐ !بَلنـــد تر ہےآپ کا مقام ' یا حُسَین ؐ کب اَصغر و سکینہ کے لبوں تکــ آ سکا !فرات رہ گیا ہے تَشنہ کام ' یا حُسَین ؐ اُنہی دِنوں میں عام قتل و خُوں کِیا گیا !کہ جن دِنوں میں جنگ ہے حرام ' یا حُسَین ؐ یہ آپ کے کلام ِ خُوش اثر کا ہے کمال !کہ حُر بھی آپ کا ہُوا غُلام ' یا حُسَین ؐ تمام تَشنگاں نے جام نوش کر لیے !کہ جام بھی شہادتوں کے جام ' یا حُسَین ؐ ہر ایک شب کٹی تلاوت و سجُود میں !رہے ہیں آپ رب سے ہم کلام ' یا حُسَین جگہ جگہ بپا ہیں کربلائیں آج بھی !وہ کاشمِیر ہو کہ ویت نام ' یا حُسَین ؐ ہر ایک خیمے سے دُھواؑں سا اُٹھنے لگ پڑا !کہ ہو گئی ہے کربلا میں شام ' یا حُسَین ہر اک اِمام ِ وقت کو ہے اِس کا اعتراف !نہیں ہے آپ سا کوئی اِمام ' یا حُسَین ؐ یزید جیتے جی ہی اِس جہاں سے مِٹ گیا !دیا خُدا نے آپ کو دوام ' یا حُسَین ؐ کُھلا کہ یہ رباطِ دَہر جاے خُوش نہیں !یہاں پہ چند رُوزہ ہے قیام ' یا حُسَین کہِیں پہ ذکر آپ کا چِھڑا ہے جب کبھی "!تَو مُجرئی یہ کہہ اُٹھے " سلام یا حُسَین |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں