عائشہ بیگ عاشی


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام



سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر : محترمہ عائشہ بیگ عاشی صاحبہ 

بصد خلوص و عقیدت اور احترام سلام
نبی کے دیں کے محافظ مرے امام سلام

تِرے لہُو سے فروازاں ہے حرفِ امرو نہی
تِرے وجود سے قائم ہے یہ نظام سلام

نہ کر سکا کوئی ، جیسے حسین تُو نے کیا
رکوع، سجدہ، تشہُّد، وضو ، قیام، سلام

کِیا وہ صبر کہ لوح و قلم بھی حیراں تھے
تھی تیرے ہاتھ میں اُس وقت کی زِمام سلام

کہاں پہ ہوتا یہ اسلام، تُو جو جھک جاتا
کٹا کے سر کو دیا، دین کو دوام سلام

زمیں کا عرش کا پانی کا نوعِ انساں کا
ہواؤں اور فضاؤں کا صبح و شام سلام

اُٹھایا سوچ کے میں نے قلم جو نامِ حسین
تو اشک اشک نے عاشی لکھا سلام سلام






سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات