ثمینہ سید

۔


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر

ن




ا


سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر 
ک





ل




سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
ا



م




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
ک



م




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
ک


م


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعرہ : محترمہ ثمینہ سید صاحبہ

آنکھوں میں اشک ہیں جو ودیعت حسینؑ کی
ہر چیز سے بڑی ہے محبت حسینؑ کی

بے مثل بے مثال ہے جراءت حسینؑ کی
دیکھی ہے آسماں نے شجاعت حسینؑ کی

ہر سال کی طرح سبھی آنکھیں ہیں اشکبار
تاریخ لکھ رہی ہے شہادت حسینؑ کی

نوحے کہیں پہ ہیں کہیں زنجیر کی صدا
لگتا ہے ہر جگہ ہے حکومت حسینؑ کی

اتنے ہی ظالموں نے ستم در ستم کئے
جتنی تھی بردبار طبیعت حسینؑ کی

خیموں میں آگ ہے کہیں ہونٹو ں پہ پیاس ہے
دیکھو تو کربلا میں وراثت حسینؑ کی

ہر عہد ہے اٹا ہوا کربل کی دھول سے
ہر عہد کو رہے گی ضرورت حسینؑ کی

لکھی گئی جو ریت کے ذروں پہ خون سے
دنیا رکھے گی یاد قیادت حسینؑ کی




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات