سلام یا حسینؑ 2014 |
---|
شاعر : جناب عباس رضوی صاحب |
( مرزا نوشہ کی زمین میں ایک سلام )
************
اِس محرمّ جو سلام ِ شہِ والا لکھیۓ
پہلے عباسِؑ دلاور کا قصیدہ لکھیۓ
مدحتِ شبّر و شبّر کے پیراۓ میں
ابو طالبؑ کے فضائل کا مقالہ لکھیۓ
پاک حرفوں سے شبابِ علی اکبرؑ لکھ کر
علی اصغرؑ کے لیۓ مصرعِ رعنا لکھیۓ
لکھیۓ اک مشک سے وابستہ علم کی روداد
پھر سکینہؑ کے لیۓ پیاس کا صحرا لکھیۓ
لکھیے اک پیاس سے کمہلاۓ ہوۓ پھول کا حال
ساتھ ہی قاسمِؑ نوشاہ کا سہرا لکھیۓ
بس یہ لکھیۓ کہ علمدار نے رخصت ما نگی
کیسے ممکن ہے کہ عباسؑ کا لہجہ لکھیۓ
جس کے لشکر کے کماں دار تھے عباسِ علیؑ
عصرِ عاشور اُسے یکّہ و تنہا لکھیۓ
وہ محمد(ص) کا نواسہ وہ علی کا بیٹا
جس کی ا یسی ہو فضیلت اسے کیا کیا لکھیۓ
چشمِ خوں بستہ سے اشکوں کی روانی جو تھمے
کلک ِ خوں بار سے بہتا ہوا دریا لکھیۓ
وہ تو آ قا ہیں سبھی نام و نسب جانتے ہیں
آ پ بس ا پنی غلامی کا حوالہ لکھیۓ
|
سلام یا حسینؑ 2015 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2016 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2017 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2018 |
---|
شاعر |
کلام |
سلام یا حسینؑ 2019 |
---|
شاعر |
کلام |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں