رفیق راز


سلام یا حسینؑ 2014 
شاعر 
کلام



سلام یا حسینؑ 2015 
شاعر:جناب رفیق راز صاحب  

ہے بظاہر تو بس اک آئنہ بردار یہ دشت
لیکن اندر سے ہے گنجینئہ اسرار یہ دشت

ہم عزاداروں کی تثلیث بھلا اور ہے کیا
بس یہ اک قافلہ یہ قافلہ سالار یہ دشت

دیکھ یہ رات یہ خیمہ یہ سیہ پوش چراغ
دیکھ یہ حوصلہ یہ صبح کے آثار یہ دشت

اس جگہ کس نے لٹایا ہے خزانہ اپنا
ہوگیا تین ہی دن میں بڑا زردار یہ دشت

ہونے والا ہے بس اب آخری سجدہ بھی ادا
ہونے والا ہے ابھی بس گل و گلزار یہ دشت

تھی مشیت یہ خدا کی کہ گرے سجدے میں
ورنہ رکھ دیتے الٹ کے شہہ-ابرار یہ دشت

عصر تک اس نے سنی نیزہ و خنجرکی صدا
اب سنے گا کئی زنجیروں کی جھنکار یہ دشت

دیکھ نیزے پہ یہ سورج یہ سفر شام کا دیکھ
دیکھ یہ آہنی زنجیر یہ بیمار یہ دشت

شکر ہے ابنِ علی آئے مسیحا بن کر
اپنے اندر تھا لئے کتنے ہی آزار یہ دشت






سلام یا حسینؑ 2016 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2017 
شاعر 
کلام




سلام یا حسینؑ 2018 
شاعر 
کلام


سلام یا حسینؑ 2019 
شاعر 
کلام










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Search This Blog

پیروکاران

کچھ میرے متعلق

میری تصویر
قارئینِ محترم ! فیس بک پر سلام یاحسینؑ 2019 کے تحت آن لائن مسالمہ بھی حسبِ روایت محرم الحرام کے پہلے عشرے میں منعقد پوا اور 12 محرم تک جاری رہا۔ امریکہ میں میں مقیم نامور شاعر اور مرثیہ گو مجید اختر صاحب کی زیرِ نظامت اس آن لائن مسالمہ کا پچھلے چھ سال سے یعنی سال 2014 سے ہر سال محرم الحرام میں باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں مختلف ملکوں میں مقیم شعرائے کرام بھی شرکت فرماتے ہیں ۔

آمدو رفت

تعارف

یہ بلاگ سلام یاحسینؑ آن لائن مسالمہ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔ 

محفوظات